نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں پلازمہ عطیہ کے لئے ہیلپ لائن -61-01-111 0304 کا آغاز

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں پلازمہ عطیہ کے لئے ہیلپ لائن -61-01-111 0304 کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈیٹا اندراج کے لیے این ڈی ایم اے کے ایک افسر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پلازمہ عطیہ کی ہیلپ لائن 24 گھنٹے رواں رہے گی۔ ترجمان نے کہا کہ کورونا …

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں پلازمہ عطیہ کے لئے ہیلپ لائن -61-01-111 0304 کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈیٹا اندراج کے لیے این ڈی ایم اے کے ایک افسر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پلازمہ عطیہ کی ہیلپ لائن 24 گھنٹے رواں رہے گی۔ ترجمان نے کہا کہ کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد پلازمہ عطیہ کے لیے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ ڈونرز کا نام اور دوسری ذاتی معلومات صیغہ راز میں رہیں گی۔ صحت مند ہونے والے افراد زیادہ زیادہ اس کار خیر میں حصہ لیں۔