پی ٹی وی کے پروگرام میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے کے حوالے سے پی ٹی وی کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے، ڈاکٹر بابر اعوان

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے پروگرام میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے کے حوالے سے پی ٹی وی کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے' جونہی رپورٹ آئے گی ایوان میں پیش کردی جائے گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا …

اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کے پروگرام میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھانے کے حوالے سے پی ٹی وی کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے’ جونہی رپورٹ آئے گی ایوان میں پیش کردی جائے گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ جاوید لطیف نے اس ایوان میں نکتہ اٹھایا تھا کہ پی ٹی وی کے پروگرام میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا اور پاکستان کے نقشہ میں نہیں دکھایا گیا۔ میں نے اس معاملہ پر ایم ڈی پی ٹی وی سے بات کی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کریں گے اور رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔