راولپنڈی ۔ 10 جون (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے جندروٹ سیکٹر میں ڈیرہ شیرخان، سندھارا اوربمروچ گاﺅں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلااشتعال فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر …
بھارتی فوج نے جندروٹ سیکٹر میں ڈیرہ شیرخان، سندھارا اوربمروچ گاﺅں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلااشتعال فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے،ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی ۔ 10 جون (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے جندروٹ سیکٹر میں ڈیرہ شیرخان، سندھارا اوربمروچ گاﺅں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلااشتعال فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں جنہیں طبی امداد کےلئے قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سندھارہ گاﺅں کی 26 سالہ نسرین، ڈیرہ شیر خان کی 24 سالہ رابعہ، 7 سالہ مومنہ اور بمروچ سے 7سالہ منشی شامل ہیں۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔









