احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کر دی گئی ،ملک بھرمیں کل 99 لاکھ 34 ہزارسے زائد افراد میں 120 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم

اسلام آباد۔ 10 جون (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے۔ ملک بھرمیں کل 99 لاکھ 34 ہزارسے زائد افراد میں 120 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ پنجاب میں 43 لاکھ ایک ہزار سے زائد افراد میں 52 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد …

اسلام آباد۔ 10 جون (اے پی پی) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے۔ ملک بھرمیں کل 99 لاکھ 34 ہزارسے زائد افراد میں 120 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ پنجاب میں 43 لاکھ ایک ہزار سے زائد افراد میں 52 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ سندھ میں 30 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد میں 36 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 18 لاکھ 40ہزار سے زائد افراد میں 22 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ بلوچستان میں 4 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد میں 5 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد میں 2 ارب 11 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ گلگت بلتستان میں 69 ہزار سے زائد افراد میں 87 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ اسلام آباد میں 43 ہزار سے زائد افراد میں 53کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔