اسلام آباد۔ 10 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2020-21ءسے قبل اقتصادی سروے (کل) جمعرات 11 جون کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے بجٹ سے قبل اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں جو (کل) جمعرات کو جاری کی جائے گی تاکہ جاری مالی سال کے دوران مختلف معاشی شعبوں کی کارکردگی سے آگاہی حاصل ہو سکے۔ وزارت خزانہ کے حکام …
آئندہ مالی سال 2020-21ءسے قبل اقتصادی سروے (کل) جمعرات 11 جون کو پیش کیا جائے گا،حکام وزارت خزانہ
اسلام آباد۔ 10 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2020-21ءسے قبل اقتصادی سروے (کل) جمعرات 11 جون کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے بجٹ سے قبل اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں جو (کل) جمعرات کو جاری کی جائے گی تاکہ جاری مالی سال کے دوران مختلف معاشی شعبوں کی کارکردگی سے آگاہی حاصل ہو سکے۔ وزارت خزانہ کے حکام نے کہا ہے کہ اقتصادی سروے رپورٹ پریس بریفنگ کے دوران میڈیا سے شیئر کی جائے گی تاکہ جاری مالی سال کی کارکردگی سے میڈیا کو آگاہی فراہم کی جا سکے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اقتصادی سروے میں موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی خصوصیات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ رپورٹ میں معیشت کے مختلف اہم شعبہ جات بشمول شرح نمو، سرمایہ کاری، قرضوں کی فراہمی، سرمائے کی مارکیٹ، افراط زر اور قرضوں وغیرہ کے حوالہ سے تفصیلات بھی شامل ہوں گی۔ مزید برآں زراعت، تعلیم، صحت، غذائی تحفظ، افرادی قوت اور فی کس آمدنی کے اعداد و شمار بھی پبلک کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ رواں سال بجٹ ایک مشکل وقت میں پیش کیا جا رہا ہے جب پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوویڈ۔19 کی وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے لاک ڈاﺅنز کے اقدامات کی وجہ سے معاشی دباﺅ کا سامنا ہے۔









