اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی جاری ہے، اسی طرح جمعہ کو بجٹ اجلاس منعقد ہوگا، جس میں تقریباً 86 اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمعرات سے پیٹرول کی فراہمی معمول کے …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 10 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی جاری ہے، اسی طرح جمعہ کو بجٹ اجلاس منعقد ہوگا، جس میں تقریباً 86 اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمعرات سے پیٹرول کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ذخیرہ اندوزی کرنے والے اور پیٹرول کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کسی کے لئے رول ماڈل نہیں بن سکے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی طرف سے تمام فیصلوں کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک طویل عرصے کے لئے لاک ڈاﺅن کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ ہم معاشی طور پر مستحکم نہیں حتیٰ کہ معاشی طور پر امیر ملک بھی لاک ڈاﺅن میں نرمی پیدا کر رہے ہیں تاکہ معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔









