موسم کی تبدیلی کے کورونا وائرس پر اثر کی کوئی علامات نہیں ہیں، عالمی ادارہ صحت

جنیوا۔ 11 جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے خبردار کیا ہے کہ ایسے بہت کم شواہد ہیں جن سے یہ پتہ چلتا ہو کہ موسم کی تبدیلی کا مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اثر پڑے گا۔ جمعرات کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیک ریان نے کہا ہے کہ ابھی ہمارے پاس ایسا کوئی ڈیٹا …

جنیوا۔ 11 جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے خبردار کیا ہے کہ ایسے بہت کم شواہد ہیں جن سے یہ پتہ چلتا ہو کہ موسم کی تبدیلی کا مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اثر پڑے گا۔ جمعرات کو برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیک ریان نے کہا ہے کہ ابھی ہمارے پاس ایسا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے جس سے پتہ چلتا ہو موسم کی تبدیلی کے ساتھ وائرس زیادہ خطرناک طور پر پھیلے گا یا نہیں۔ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے ابتدائی مراحل میں کچھ تجاویز میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ شاید گرم موسم وبا کے پھیلاؤ کو کم کرے گا لیکن پھر جیسے جیسے وبا نے شمالی نصف کرے میں بہار میں اپنا اثر بڑھایا یہ خیال ختم ہونے لگا۔ مائیک ریان نے کہا کہ لوگوں کے پاس حفاظتی سامان کی عدم موجودگی عالمی سطح پر ایک مسئلہ رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ملکوں میں صحت کے نظام کو بہت مشکلات کا سامنا ہے اور یہ بہت دباؤ میں ہے۔