چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 26,573 کوروناوائرس ٹیسٹ کیے گئے، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ایک دن میں 5,834 نئے کیسز، 101 اموات رپورٹ، مجموعی تعداد تعداد 1,19,536 ہو گئی، این سی او سی

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 26 ہزار 573 کرونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔ پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کیلئے 25 ہزار 730 بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 5 ہزار 333 ہے۔کورونا مریضوں کیلئے 1400 وینٹیلیٹرز …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ 26 ہزار 573 کرونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔ پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کیلئے 25 ہزار 730 بیڈز مختص کیے گئے ہیں جن میں سے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 5 ہزار 333 ہے۔کورونا مریضوں کیلئے 1400 وینٹیلیٹرز مختص کی گئے ہیں جن پر جمعرات کو مریضوں کی تعداد 368 ہے۔گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران این ڈی ایم اے کی طرف سے کراچی کو 25 پورٹیبل وینٹیلیٹرز بجھوائے جا چکے ہیں۔61 فیصد سے زیادہ وینٹیلیٹرز کورونا کے مریضوں کیلئے ملک بھر کے ہسپتالوں میں دستیاب ہیں اس کے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے 1548 وینٹیلیٹرز موجود ہیں۔ این سی او سی مکمل طور پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔انتہائی نگہداشت والی جگہوں کو ضرورت کے تحت ان کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔جون کے آخر تک 1 ہزار آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد کا منصوبہ منظور ہو چکا ہے۔250 اضافی وینٹیلیٹرز آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اسلام آباد اور دیگر صوبوں کو مل چکے ہیں۔آزاد کشمیر کو کورونا مریضوں کیلئے فراہم کیے گئے بیڈز کی تعداد 379 ہے جس میں سے آکسجین کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 68 ہے اور میر پور کو 11 اور مظفر آباد کو 18 وینٹیلیٹرز مختص کیے گئے ہیں۔بلوچستان کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے فراہم کردہ بیڈز کی تعداد 2 ہزار 148 ہے جن میں سے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 262 ہے اسی طرح سے کل 36 وینٹیلیٹرز کوئٹہ کو فراہم کیے گئے ہیں۔گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کیلئے فراہم کردہ بیڈز کی تعداد 151 ہے جن میں سے آکسیجن والے بیڈز کی تعداد 43 ہے جبکہ ٹوٹل وینٹیلیٹرز کی تعداد 28 ہے جبکہ گلگت کو 5 وینٹیلیٹرز فراہم کیے گئے ہیں جبکہ وہاں کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔اسلام آباد میں کل کورونا مریضوں کے لیے بیڈز کی تعداد 524 ہے جن میں سے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 262 ہے اس کے علاوہ 90 وینٹیلیٹرز فراہم کیے گئے ہیں جبکہ وینٹیلیٹرز پر مرویضوں کی تعداد 8 ہے۔خیبر پختونخوا میں کورونا کیلئے مختص بیڈز کی تعداد 5 ہزار 110 ہے جس میں آکسیجن کی سہولت والے بیڈز کی تعداد 628 ہے صوبے میں وینٹیلیٹرز کی تعداد 313 ہے جس میں سے ایبٹ آباد کو 12 اور پشاور کو 79 وینٹیلیٹرز فراہم کیے گئے جبکہ صوبے میں وینٹیلیٹرز پر مریضوں کی تعداد 76 ہے۔صوبہ پنجاب میں کورونا مریضوں کے لیے بیڈز کی تعداد 9 ہزار 276 ہے جن میں سے آکسیجن والے بیڈز کی تعداد 3 ہزار 500 ہے جبکہ وینٹیلیٹرز کی تعداد 387 ہے جن میں سے فیصل آباد کو 57 لاہور کو 214 ملتان کو 18 راولپنڈی کو 64 وینٹیلیٹرز فراہم کیے گئے ہیں اور ان وینٹیلیٹرز پر مریضوں کی تعداد 207 ہے۔اسی طرح سے سندھ میں کورونا بیڈز کی تعداد 8 ہزار 142 ہے جس میں سے 670 بیڈز آکسیجن کی سہولت کے ساتھ مختص کیے گئے ہیں سندھ میں وینٹیلیٹرز کی تعداد 334 ہے جس میں سے حیدرآباد کو 20 اور کراچی کو 244 وینٹیلیٹرز فراہم کیے گئے ہیں جن پر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 77 ہے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاوہ ایمرجنسی کیلئے کراچی میں 602،حیدر آباد میں 21، راولپنڈی میں 113، ملتان میں 113،لاہور میں 366، فیصل آباد میں 56،پشاور میں 71,ایبٹ آباد میں 12،اسلام آباد میں 138,گلگت بلتستان میں21 اور کوئٹہ میں 35 وینٹیلیٹرز موجود ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے کل ایکٹو کیسسز کی تعداد 78 ہزار 789 ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 834 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ابھی تک ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 536 ہے۔جن میں سے آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 488, بلوچستان میں 7 ہزار 335,گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 018، اسلام آباد میں 6 ہزار 236, خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 206, پنجاب میں 45 ہزار 463,جبکہ سندھ میں 43 ہزار 709 ہے جبکہ کل اموات کی تعداد 2 ہزار 356 ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 101 اموات ہوئیں۔اب تک کل اموات جن میں سے سندھ میں 738,پنجاب میں 841, خیبرپختونخوا میں 619, اسلام آباد میں 62, بلوچستان میں 73،گلگت بلتستان میں 14,آزاد کشمیر میں 9 اموات ہوئیں۔ ابھی تک کل 7 لاکھ 80 ہزار 825 کورونا کے ٹیسٹس لیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے مختص 779 ہسپتالوں میں 5 ہزار 838 مریض داخل ہیں۔