حکومت نے پشاورسے طورخم سرحد تک خیبرپاس اکنامک کوریڈورکے قیام کی منظوری دیدی ہے، منصوبہ پر 65 ارب روپے لاگت آئیگی اور یہ خطہ میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پشاورسے طورخم سرحد تک خیبرپاس اکنامک کوریڈورکے قیام کی منظوری دیدی ہے، منصوبہ پر 65 ارب روپے لاگت آئیگی اور یہ خطہ میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منصوبہ 48 کلومیٹر طویل 4 رویہ ایکسپریس وے اورانڈسٹریل …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پشاورسے طورخم سرحد تک خیبرپاس اکنامک کوریڈورکے قیام کی منظوری دیدی ہے، منصوبہ پر 65 ارب روپے لاگت آئیگی اور یہ خطہ میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منصوبہ 48 کلومیٹر طویل 4 رویہ ایکسپریس وے اورانڈسٹریل زون پر مشتمل ہوگا۔یہ منصوبہ ورلڈبینک اور پاکستان کے اشتراک سے مکمل ہوگا۔جس سے ایک لاکھ شہریوں کوروزگار کے مواقع ملیں گے۔منصوبہ 2024 میں مکمل ہو گا۔طورخم تا کابل ہائی وے کی تعمیر افغان حکومت کرے گی۔منصوبہ جنوبی ایشیاءکو افغانستان کے راستے وسطی ایشیاءسے منسلک کرے گا۔سائن آف خیبرپاس اکنامک کوریڈور سے قبائلی اضلاع میں تعمیر وترقی کا نیادور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پاس اکنامک کوری ڈور علاقے کی ترقی میں سنگ میل کا کردار ادا کرے گا۔منصوبہ قبائلی عوام کی خوشحالی کا ضامن اور پاک افغان تعلقات کیلئے فائدہ مند ہو گا۔ منصوبہ کا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال جمرود جلسہ عام میں کیا تھا۔ وعدے کی تکمیل اور منصوبہ کی منظوری پر قبائلی عوام وزیراعظم کے ممنون ہیں۔