اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) جاری مالی سال کے دوران لائیو سٹاک کے شعبہ کی مجموعی ویلیو ایڈیشن 1446 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ جمعرات کو یہاں جاری کئے گئے اکنامک سروے برائے مالی سال 2019-20ءکے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران شعبہ کی ویلیو ایڈیشن میں 2.5 فیصد اضافہ سے ویلیو ایڈیشن کا حجم 1446 ارب روپے تک بڑھ گیا …
جاری مالی سال کے دوران لائیو سٹاک کے شعبہ کی مجموعی ویلیو ایڈیشن 1446 ارب روپے تک بڑھ گئی، اکنامک سروے
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) جاری مالی سال کے دوران لائیو سٹاک کے شعبہ کی مجموعی ویلیو ایڈیشن 1446 ارب روپے تک بڑھ گئی۔ جمعرات کو یہاں جاری کئے گئے اکنامک سروے برائے مالی سال 2019-20ءکے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران شعبہ کی ویلیو ایڈیشن میں 2.5 فیصد اضافہ سے ویلیو ایڈیشن کا حجم 1446 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ حجم 1430 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سروے رپورٹ کے مطابق پائے گئے مختلف جانوروں کی تعداد 49.6 ملین رہی ہے جبکہ 41.2 ملین بھینسیں، 31.2 ملین بھیڑیں بھی پالی جا رہی ہیں۔ اسی طرح بکریوں کی تعداد 78.2 ملین، اونٹ 1.1 ملین جبکہ گھوڑوں کی تعداد 0.4 ملین اور گدھوں کی تعداد 5.5 ملین ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب مرغی کے گوشت کی پیداوار میں 9.1 فیصد اضافہ جبکہ انڈوں کی پیداوار میں 5.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لائیو سٹاک کا شعبہ زرعی شعبہ میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے جو نہ صرف دیہی علاقوں میں روزگار کی فراہمی کا بڑا اور بنیادی ذریعہ بھی ہے بلکہ شعبہ میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے نہ صرف مقامی غذائی ضروریات کی تکمیل میں مدد حاصل ہو رہی ہے بلکہ ضرورت سے زیادہ مصنوعات کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جاتا ہے۔









