خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کےلئے مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع میں جاری اور نئے منصوبہ جات کےلئے ترقیاتی فنڈز کو بڑھا کر 152 ارب روپے کیا گیا، اقتصادی جائزہ

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کےلئے مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع میں جاری اور نئے منصوبہ جات کی تکمیل کےلئے ترقیاتی فنڈز کو 90 ارب سے بڑھا کر 152 ارب روپے کیا گیا تھا، اس ترقیاتی فنڈز سے شعبہ تعلیم، مواصلات، زراعت، لائیو سٹاک، واٹر سپلائی سکیم سمیت تعمیر …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کو قومی دھارے میں لانے کےلئے مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع میں جاری اور نئے منصوبہ جات کی تکمیل کےلئے ترقیاتی فنڈز کو 90 ارب سے بڑھا کر 152 ارب روپے کیا گیا تھا، اس ترقیاتی فنڈز سے شعبہ تعلیم، مواصلات، زراعت، لائیو سٹاک، واٹر سپلائی سکیم سمیت تعمیر نو و بحالی کے منصوبے شامل ہیں۔ یہ اعدادوشمار مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کی جانب سے جمعرات کو جاری اقتصادی جائزہ سروے برائے مالی سال 2020-19ءکے بنیادی خدوخال میں بیان کئے گئے ہیں۔ اقتصادی جائزہ سروے کے مطابق قبائلی اضلاع میں بحالی تعمیرنو کے منصوبوں کے ساتھ آپریشن سے متاثرہ کاروباری مراکز کی تعمیر، توانائی، تعلیم، صحت، مواصلات، کیڈٹ کالج کی تعمیر، زراعت، لائیو سٹاک، واٹر سپلائی سکیم اور غربت کے خاتمہ سمیت قبائلی عوام کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کےلئے فنی تربیت کے منصوبوں کیلئے 152 ارب روپے مختص کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال 2018-19ءمیں قبائلی اضلاع کےلئے 90 ارب روپے مختص کئے گئے تھے۔