پچھلی دہائی کے دوران میڈیا کے شعبے میں 4سے 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی،اقتصادی سروے

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کی نمو میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، پچھلی دہائی کے دوران اس شعبے میں 4سے 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، یہ شعبہ تین لاکھ سے زائد افراد کو روزگار مہیا کررہا ہے، پاکستان الیکٹرانک میڈیا کے جاری کردہ نئے لائسنس ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی سرمایہ کاری شامل کرے گی۔اقتصادی سروے 2019-20 کے مطابق اب …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کی نمو میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، پچھلی دہائی کے دوران اس شعبے میں 4سے 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، یہ شعبہ تین لاکھ سے زائد افراد کو روزگار مہیا کررہا ہے، پاکستان الیکٹرانک میڈیا کے جاری کردہ نئے لائسنس ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی سرمایہ کاری شامل کرے گی۔اقتصادی سروے 2019-20 کے مطابق اب تک پیمرا نے 254 ایف ایم ریڈیو لائسنس اور 4062 کیبل ٹی وی جاری کر چکا ہے۔ حکومت پاکستان نے پروجیکٹ "پاکستان کے کیمرا اور پروڈکشن آلات کو جدید بنانے کے لئے1 ارب روپے جاری کردیئے ہیں۔ 160 ملین سے چینلز کو اپ گریڈ کرنے کے لئے الیکٹرانک / آئی ٹی سامان(بشمول پی ٹی وی ہوم، پی ٹی وی نیوز، اور پی ٹی وی اسپورٹس) خریدا جائے گا۔