اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لائسنس کی شرائط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ نہ رکھنے پر 6 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 4 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اوگرا ترجمان کے مطابق اٹک پٹرولیم، پوما، گیس اینڈ آئل اور حسکول کو 50، 50 لاکھ روپے، شیل پاکستان اور ٹوٹل پاکستان لمیٹڈ کو ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا …
اوگرا نے لائسنس کی شرائط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ نہ رکھنے پر 6 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 4 کروڑ روپے جرمانہ کر دیا
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لائسنس کی شرائط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ نہ رکھنے پر 6 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 4 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اوگرا ترجمان کے مطابق اٹک پٹرولیم، پوما، گیس اینڈ آئل اور حسکول کو 50، 50 لاکھ روپے، شیل پاکستان اور ٹوٹل پاکستان لمیٹڈ کو ایک ایک کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ اوگرا نے 3 جون کو ان کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کا مطلوبہ ذخیرہ نہ رکھنے پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔ ترجمان اوگرا کے مطابق جن کمپنیوں کو جرمانہ عائد کیا گیا ہے وہ 30 دن کے اندر ادائیگی کی پابند ہوں گی تاہم 50 فیصد جرمانہ ادا کرکے نظرثانی کی درخواست دائر کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پٹرول پمپوں کو باقاعدگی کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کو یقینی بنائیں۔ دریں اثناءاوگرا نے تین مزید آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں جن میں بی ای انرجی، بائیکو اور اسکر شامل ہیں۔









