وزیراعظم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ کورونا سے اموات اوپر جائیں گی بلکہ ہمیشہ بتایا کہ آگے کیا ہونے والا ہے، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سنیٹر شیریں رحمن کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ کورونا سے اموات اوپر جائیں گی بلکہ ہمیشہ بتایا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چلیں اسی بہانے اچھا …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سنیٹر شیریں رحمن کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ کورونا سے اموات اوپر جائیں گی بلکہ ہمیشہ بتایا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چلیں اسی بہانے اچھا ہے آپکا جو ایک امیج بنا ہوا تھا اس کا بھی لوگوں کو پتہ چلا کہ جب جھوٹ پھیلانے کی باری آتی ہے تو آپ سب ایک جیسے ہیں۔ آپ جھوٹ پھیلانے میں اس حد تک چلی جائیں گی سوچا نہ تھا۔کامران خان کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا کہ آج کی کارروائی سے ایک بات تو طے ہو گئی کہ چینی کی قیمت ستر روپے فی کلو ہونی چاہئیے۔ اللہ نے عمران خان کو اور پاکستان کہ غریب کو سرخرو کیا۔ اب دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ ستر روپے کلو چینی دیتے ہیں کہ نہیں۔ جب تک یہ عوام کو ریلیف نہیں دیتے خان ان کا پیچھا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بھلے مشتاق چینی ہو یا مہنگی چینی جب چینی چوری کی بات آتی ہے تو تمام سیاسی جماعتیں اور شوگر کارٹل اکھٹا کھڑا نظر آتا ہے اور دوسری طرف ڈٹ کر کھڑا ہے کپتان، آپ جو مرضی کر لیں چینی پر اب لوٹ مار نہیں ہونے دیں گے۔