وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری پر زور دیا ہے کہ وہ سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور کورونا وائرس پر سیاست نہ کریں۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام بھوک اور کورونا کا مقابلہ کر …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری پر زور دیا ہے کہ وہ سندھ کے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں اور کورونا وائرس پر سیاست نہ کریں۔جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام بھوک اور کورونا کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے سیاستدانوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حلقہ کے ہسپتالوں پر توجہ دیں تاکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کا بہتر علاج معالجہ کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک وفاقی حکومت میں ذمہ داریوں کا تعلق ہے وفاقی حکومت ایس او پیز اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے ۔ شہاز شریف سے متعلق ایک سوال پر انہوںنے کہا سابق وزیراعلی پنجا ب کی نیب میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کو لیجانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اس طرح کے ہجوم سے کورونا پھیلنے کا خطرہ ہے۔