لاہور۔13 جون (اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے یہاںوزیراعلیٰ آفس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال،کورونا سے نمٹنے کےلئے کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت ہوئی، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنماو¿ں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم اور لائن آف کنٹرول پر …
وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام پر ہونیوالی پیشرفت پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
لاہور۔13 جون (اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے یہاںوزیراعلیٰ آفس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال،کورونا سے نمٹنے کےلئے کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت ہوئی، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنماو¿ں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے مشکل حالات میں بہترین، متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے،وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیرحماد اظہر اوران کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،اپوزیشن کو ٹیکس فری بجٹ پر بھی تنقید برائے تنقید زیب نہیں دیتی ،بجٹ میں ترجیحات کا درست تعین کیاگیا ہے اور موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا، بجٹ میں غریب اور کم وسیلہ طبقات پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کیلئے پوسٹوں کی منظوری دے دی ہے اوراس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، بہاولپور اور ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی تعینات ہونگے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہت جلد فنکشنل ہوجائےگا،جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور کا سفر نہیں کرنا پڑےگا، جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق واپس کررہے ہیں ،ماضی کے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا،کئی برس تک انہیں کھوکھلے نعروں کے ذریعے بہلایا گیا۔انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے نام پر لئے گئے فنڈ اپنے حلقوں پر لگائے جبکہ ہماری حکومت نے ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کاباب بند کردیا ہے،تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے نبھا رہی ہے،پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پورا فوکس ہے، جنوبی پنجاب کیلئے 35فیصد ترقیاتی فنڈز مختص کیے ہیں،جنوبی پنجاب کے بجٹ کو کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیاجاسکتا،جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی اورخوشحالی پر ہی صرف ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بھارت بے بنیاد الزامات کی آڑ میں خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے، شہری آبادی پر حملے کے واقعات نہایت قابل مذمت اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، بھارت بزدلانہ کارروائیاں کرکے کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی اقدامات کرکے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو ریلیف ملے گا،سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے اوراس اقدام سے گورننس بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بوکھلاہٹ کا شکار بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کےخلاف کشمیری جوانوں کی جدوجہد رنگ لائےگی، کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، بھارتی حکومت نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کرکے سفاکیت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔







