اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے کووڈ ۔19 تشخیصی کٹس تیار کر لی ہیں اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے اس کے کمرشل استعمال کی منظوری دے دی ہے جس کی بدولت ملک میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی لاگت میں کمی آئے گی ، اپنے ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ہم زیادہ …
پاکستان نے کووڈ ۔19 تشخیصی کٹس تیار کر لی ہیں’ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے اس کے کمرشل استعمال کی منظوری دے دی ہے جس کی بدولت ملک میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی لاگت میں کمی آئے گی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے کووڈ ۔19 تشخیصی کٹس تیار کر لی ہیں اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے اس کے کمرشل استعمال کی منظوری دے دی ہے جس کی بدولت ملک میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی لاگت میں کمی آئے گی ، اپنے ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ہم زیادہ تر ٹیسٹنگ کٹس چائنا سے منگواتے تھے مگر اب ہمارے سائنسدانوںنے پی سی آر آلات تیار کرلیئے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے تیار کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ کٹس خود تیار کی ہیں اور ہمارے درآمدی اخراجات میں کمی آئے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئند چند ہفتوں میں ملکی طور پر وینٹیلیٹرز کی تیاری بھی شروع ہوجائے گی جن کے کلینیکل ٹرائلز حتمی مرحلہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلینیکل ٹرائلز مکمل ہونے کے بعد ہم تجارتی اداروں کو وینٹی لیٹرز کی تیاری کی ہدایت کریںگے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ امریکہ سمیت زیادہ تر مما لک میں موٹر کمپنیوں کو وینٹی لیترز کی تیاری میں شامل کیا جاتا ہے اس لئے ہم بھی موٹر کمپنیوں کو اس میں شامل کریں گے اور امید ہے کہ اگلے تین ماہ کے دوران 100سے زائد وینٹی لیٹرز تیار کرلیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس جون جولائی کے عرصہ میں اپنے عروج پر ہوگا جس کے بعد تقریباً مزید دو ماہ میں وائرس میںکمی آنا شروع ہوگی۔ ایک سوال پر انہون نے کہا کہ مہلک وائرس پر کنٹرول کے لئے سخت لاک ڈائون موزوںنہیں بلکہ اس حوالہ سے سمارٹ لاک ڈائون زیا دہ بہتر ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پورے ملک کو غیر معینہ مدت کے لئے لاک ڈائون نہیں کیا جاسکتا’ پاکسان 22 کروڑ آبادی کا ملک ہے مکمل لاک ڈائون سے مشکلات پیدا ہوں گی اور ملک میں خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی قلت پیدا ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے حوالہ سے ہماری سٹریٹجی بہتر ہے۔








