نائجیریا میں حملوں پر حیرت زدہ ہیں، اقوام متحدہ کا اظہار افسوس

نائیجر ۔ 15 جون (اے پی پی) مغربی افریقی ملک نائجیریا کی ریاست برونو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے 2 حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان حملوں پر حیرت زدہ ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بوکو حرام نے ہفتے کو حملے میں نائجیریا میں شمال مشرقی علاقے منگونو کو نشانہ بنایا جہاں اقوام متحدہ اور امدادی کارکن مقیم ہیں جس …

نائیجر ۔ 15 جون (اے پی پی) مغربی افریقی ملک نائجیریا کی ریاست برونو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے 2 حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان حملوں پر حیرت زدہ ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بوکو حرام نے ہفتے کو حملے میں نائجیریا میں شمال مشرقی علاقے منگونو کو نشانہ بنایا جہاں اقوام متحدہ اور امدادی کارکن مقیم ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں فوجی اور عام شہری ہلاک ہو گئے جس پر فوج اور عسکریت پسندوںکے درمیانجھڑپیں 2 گھنٹے تک جاری رہیں۔ اقوام متحدہ نے گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان حملوں پر حیرت زدہ ہیں اور یہ حملے گوبیو نامی گائوں پر حالیہ حملے میں 81 افراد کی ہلاکت کے چند روز بعد کیے گئے ہیں۔ بوکو حرام نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے وہ ہیں۔ حملے کا نشانے بننے والے مقامی افراد نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے38 افراد کو گولی ماری جبکہ مسافروں سے بھری ایک گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حملوں میں کم از کم 15 افراد اور 9 فوجی اہلکار مارے گئے۔ اقوام متحدہ نے ایک بیان میں اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد شہری جن میں چار سال کی ایک بچی بھی شامل ہے اس حملے میں ہلاک ہو گئے جبکہ 37 افراد زخمی ہیں کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ قریب ہی میزائل بھی ملا جو پھٹ نہیں سکا۔