اقوام متحدہ ۔ 15 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب عائد کی جانے والی سفری پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں بحری جہازوں کے عملے کے 20 لاکھ ارکان میں سے ہزاروں کئی مہینوں سے سمندر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ ممالک پر زور دے رہی ہے کہ مذکورہ ارکان کو بندرگاہوں پر اترنے میں مدد دی جائے۔ ایک بیان میں کہا …
اقوام متحدہ کا ممالک سے بحری جہازوں میں پھنسے عملے کی مدد کا مطالبہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 15 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے مطابق کورونا وائرس کے سبب عائد کی جانے والی سفری پابندیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں بحری جہازوں کے عملے کے 20 لاکھ ارکان میں سے ہزاروں کئی مہینوں سے سمندر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ ممالک پر زور دے رہی ہے کہ مذکورہ ارکان کو بندرگاہوں پر اترنے میں مدد دی جائے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گْتیریس کو دنیا بھر میں بحری جہازوں کے عملے کو درپیش بڑھتے ہوئے انسانی اور سلامتی بحران پر تشویش ہے۔انہوں نے تمام حکومتوں سے کہا ہے کہ پھنسے ہوئے عملے کو واپسی کی اجازت دی جائے اور دیگر بھی ان کا ساتھ دیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بحری نقل و حمل کی صنعت طبّی ساز و سامان، خوراک اور کورونا وائرس کے خلاف رد عمل کے لئے درکار انتہائی ضروری اشیا سمیت تجارتی اشیا کے 80 فیصد سے زائد حصے کی ترسیل کرتی ہے۔








