لاہور16 جون( اے پی پی)محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں ( پنجاب ،سندھ، زیریں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان) میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ترجمان کیمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔تاہم بعد …
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

مزید خبریں
لاہور16 جون( اے پی پی)محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں ( پنجاب ،سندھ، زیریں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان) میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ترجمان کیمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔تاہم بعد دوپہر ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔محکمہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہا۔ ترجمان کیمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرات کم سے کم40 اور زیادہ سے زیادہ42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور ہوا میں نمی کا تناسب43فیصد رہا۔








