گلگت ۔ 16 جون (اے پی پی) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ ملک میں مالی اور معاشی بحران کے باوجود بغیر کسی اضافی ٹیکس کے بجٹ پیش کرنا وفاقی حکومت کی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کورونا وباء کے پیش نظر لاک ڈاون کے دوران مالی مشکلات سے دوچار عوام کو ریلیف دینے کے لیے اشیائے خوردونوش سستی کرکے حقیقی طور پر عوامی …
مالی و معاشی بحران کے باوجود بغیرٹیکس بجٹ وفاقی حکومت کی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے باعث مالی مشکلات کا شکار عوام کو ریلیف دے کر لیڈر ہونے کا ثبوت دیا،گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون

مزید خبریں
گلگت ۔ 16 جون (اے پی پی) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا ہے کہ ملک میں مالی اور معاشی بحران کے باوجود بغیر کسی اضافی ٹیکس کے بجٹ پیش کرنا وفاقی حکومت کی کامیابی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کورونا وباء کے پیش نظر لاک ڈاون کے دوران مالی مشکلات سے دوچار عوام کو ریلیف دینے کے لیے اشیائے خوردونوش سستی کرکے حقیقی طور پر عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔وفاقی بجٹ سے متعلق بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں ہمیشہ غریب اور مظلوم عوام پر بھاری ٹیکسز عائد کرتی رہیں جس کی تاریخ گواہ ہے۔ گورنر نے کہا کہ مملکت عزیز اس وقت مسائل سے دوچار ہے، سرحدوں پر بھارتی سازشوں کا سلسلہ بھی عروج پر ہے اور کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر لاک ڈاون کی وجہ سے پاکستاں سمیت پوری دنیا معاشی مسائل سے نمٹ رہی ہے اس کے باوجود وفاقی حکومت نے غریب دوست اور معتدل بجٹ پیش کرکے عوام کا دل جیت لیا ہے جو بہترین پالیسی کا ثبوت ہے۔انھوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن اور تعلیم کیلئے پہلے سے زیادہ بجٹ رکھا گیا ہے اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے لیے گندم کی سبسڈی، دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے خطیر رقم رکھی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کی کوشش کی ہے جس پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔








