این ڈی ایم اے نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کے لیے حفاظتی سامان کی آٹھویں کھیپ کی ترسیل مکمل کر لی

88

اسلام آباد ۔ 18جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو کورونا کے لیے مزید ٹیسٹنگ مشینیں فراہم کر دیں جبکہ ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کے لیے حفاظتی سامان کی آٹھویں کھیپ کی ترسیل بھی مکمل کر دی گئی۔پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو 20، 20 ہزار آر این اے آٹو ایکسٹریکٹرز دئیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر اور جی بی کو 10، 10 ہزار آر این اے آٹو ایکسٹریکٹرز فراہم کیے گئے۔ پنجاب اور آزاد کشمیر کو ایک ایک آر این اے آٹو ایکسٹرکٹشن مشین دی گئی ہے۔ ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کے لیے حفاظتی سامان کی آٹھویں کھیپ کی ترسیل بھی مکمل کر دی گئی۔ آٹھویں کھیپ میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ہسپتالوں کو سامان ارسال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق صوبوں کو 3 لاکھ 6 ہزار مختلف اقسام کے میڈیکل اور فیس ماسک ارسال کیے گئے۔ 50 ہزار 700 حفاظتی سوٹ، اور 1 لاکھ 50ہزار سرجیکل گاو¿ن بھی صوبوں کو دئیے گئے۔اس کے علاوہ 15 ہزار حفاظتی کیپس، 30 ہزار شوز کوراور 65 ہزار حفاظتی عینکیں دی گئیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پہلے ہی ضرورت کے مطابق سامان دے دیا گیا ہے۔