صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت جان پر کھیل کر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے سکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جان پر کھیل کر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے سکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے اور جڑ سے اکھاڑنے میں سکیورٹی فورسز کا کردار قابل …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جان پر کھیل کر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے سکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے اور جڑ سے اکھاڑنے میں سکیورٹی فورسز کا کردار قابل تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہے۔