اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں جنہیں خاص کر زرعی شعبہ کی ترقی میں مدد دینی چاہیے۔پیر کو نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں نوجوان نسل ، …
حکومت نے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں ، خاص کر زرعی شعبہ کی ترقی میں مدد دینی چاہیے،وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں جنہیں خاص کر زرعی شعبہ کی ترقی میں مدد دینی چاہیے۔پیر کو نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں نوجوان نسل ، طلباء اور مستقبل کے رہنمائوں کو زرعی شعبہ کی معاونت اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو ہمیشہ ہمارے ملک میں مرکزی حییثیت رہی ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت انہیں جدت آمیز اور ٹھوس اقدامات کے ساتھ مستحکم بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہیے تاکہ نہ صرف کسانوں کے لئے خوشحالی لائی جاسکے بلکہ ملکی معیشت کو بھی مستحکم بنایا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ آنے والے سالوں میں وزارت سائنس وٹیکنالوجی صحت اور زراعت کے شعبوںمیں حقیقی تبدیلی لائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا صحت اور زراعت کا شعبہ ورلڈ مارکیٹ پر حکمرانی کرے گا اور ملک میں نوجوانوں کے لئے روز گار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نہ صرف کاشتکاروںکے مسائل حل کرے گی بلکہ ان کے لئے بہتر مستقبل کے لئے بھی کام کرے گی۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان جلد زرعی شعبہ کے لئے روبوٹ اور ڈرون ٹیکنالوجی استعال کرے گا ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان وینٹی لیٹرز سمیت صحت کے شعبہ کے معیاری آلات برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے انہوںنے بتایا کہ تقریباً 8 تا 10 وینٹی لیٹرز آئندہ ہفتہ این ڈی ایم اے کے حوالہ کئے جائیں گے جبکہ مزید وینٹی لیٹرز کے ڈیزائن پر بھی کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ وینٹی لیٹرز ہر ملک تیارنہیں کرسکتا پاکستان کے انجینیئروں نے یہ کام کر دکھایا ہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ 75 ہزار کٹس تیار کی جائیںگے پاکستانی سائنس دانوں ، محققین اور میڈیا کی تعریف کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کورونا وائرس کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے عظیم کام کیا ہے، اب ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ صورتحال کے مطابق عمل پیرا ہو انہوںنے کہا کہ دنیا میں اقوام مشکل وقت اور چیلنجز سے نمٹنا جانتی ہیں اور پاکستان کی اپنی میڈیکل انڈسٹری قائم ہونا اور موئثر علاج معالجہ فراہم کرنا نمایاں پیش رفت ہے۔ پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے مسائل سے آگاہ ہے اور انہیں جلد ریلیف فراہم کرے گی۔ پیٹرولیم پراڈکٹس میں اضافہ تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ہوا ہے ۔








