پی ایس ایکس پر دہشت گردوں کا حملہ محافظوں، پولیس، رینجرز سمیت سیکیورٹی فورسزکی بروقت کاروائی چاروں دہشت گرد ہلاک دو نجی سکیورٹی گارڈز اور ایک اے ایس آئی سمیت تین اہلکار اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگئے۔ اعلامیہ پی ایس ایکس

کراچی۔29 جون(اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)پیر کی صبح دہشت گردی کے ایک حملے کا نشانہ بنا۔ محافظوں، پولیس اور رینجرز سمیت سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت، مئوثر اورتیزی سے کاروائی کرتے ہوئے صورتحال پر فوری قابو پایا۔ پی ایس ایکس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیر کی صبح 10بجے کے قریب چار مسلح دہشت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے احاطے میں …

کراچی۔29 جون(اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)پیر کی صبح دہشت گردی کے ایک حملے کا نشانہ بنا۔ محافظوں، پولیس اور رینجرز سمیت سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بروقت، مئوثر اورتیزی سے کاروائی کرتے ہوئے صورتحال پر فوری قابو پایا۔ پی ایس ایکس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پیر کی صبح 10بجے کے قریب چار مسلح دہشت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ محافظوں ،پولیس اور رینجرز سمیت سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو ایکسچینج کے احاطے میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ محافظوں ، پولیس اور رینجرز سمیت سیکیورٹی فورسز نے صورتحال کو بہادری ، مہارت اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے قابو میں کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے اور دو نجی سکیورٹی گارڈز اور ایک اے ایس آئی سمیت تین اہلکار اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی میں شہید ہوگئے۔ تقریبا 12 منٹ کے اندر ہی صورتحال کو قابو میں کرلیا گیا۔اس سارے واقعے کے دوران اسٹاک مارکیٹ معمول کے مطابق چلتی رہی اور ٹریڈنگ جاری رہی۔ انتظامیہ نے ضروری اقدامات کیے تا کہ ایکسچینج معمول کے مطابق کام کرتا رہے۔ایم ڈی پی ایس ایکس فرخ خان نے اس واقعے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان اسٹاک ایکسچینج ملک کا ایک قومی ادارہ اور معیشت کی ایک اہم علامت ہے۔ اس ادارے پر کوئی بھی حملہ معیشت کو نقصان پہنچانے اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بہادر سیکیورٹی اہلکاروں سمیت رینجرز ، پولیس سمیت ان لوگوںکا شکریہ ادا کرتا ہوںجو موقع پر پہنچے اور کامیابی اور مہارت کے ساتھ دہشت گردوں سے نمٹے۔ انہوں نے صورتحال کو قابو میں کیا اور کوئی دہشت گرد پی ایس ایکس کی عمارتوں تک نہیں پہنچا سکا۔ تمام عملہ ، ٹی آر ای سی ہولڈرز اور سرمایہ کار ، جو احاطے میں موجود تھے ، محفوظ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہمجھے فخر ہے کہ کوویڈ ۔19 ،لاک ڈائون میں اور اس حملے کی زد میں آکرانتہائی مشکل صورتحال میں اسٹاک ایکسچینج معمول کے مطابق کام کرتی رہی اور ایک لمحہ کے لئے بھی بند نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں پی ایس ایکس ٹیم ،بروکرز اور سرمایہ کاروں کی بہادری کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں کام جاری رکھا۔ فرخ خان نے کہا کہ پی ایس ایکس کے پاس مضبوط میکینزم ہونے کی وجہ سے انتہائی سخت حالات میں کام جاری رکھنے کی صلاحیت موجود ہے۔