وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا خصوصی اجلاس

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کا خصوصی اجلاس پیر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات (پی ڈی ایس آئی) اسد عمر کی صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی کے عوام کیلئے بجلی کی قلت دور کرنے کیلئے بجلی کی طلب اور رسد کی صورتحال اور اس کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کا خصوصی اجلاس پیر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات (پی ڈی ایس آئی) اسد عمر کی صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی کے عوام کیلئے بجلی کی قلت دور کرنے کیلئے بجلی کی طلب اور رسد کی صورتحال اور اس کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کراچی الیکٹرک کے سی ای او نے بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے کمپنی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی وضاحت کی۔ وزارت بجلی نے اجلاس کو بتایا کہ کراچی الیکٹرک کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کراچی کے عوام کو بجلی کی مناسب فراہمی دستیاب ہو۔ کراچی کو بجلی کی فراہمی کے سلسلہ میں مختلف سٹاک ہولڈرز کے کردار اور ذمہ داریاں ہر ایک پر واضح ہونی چاہئیں۔ اسد عمر نے اجلاس میں فیول سپلائی چین سے متعلق امور جس کی بناء پر کراچی میں بحران پیدا ہوا اور اس کی وجوہات جاننے کیلئے شہزاد قاسم کی زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ اسد عمر نے وزارت توانائی کو ہدایت کی کہ وہ کراچی کی مستقبل میں بجلی کی ضروریات کے سلسلہ میں کے الیکٹرک سے باقاعدہ رابطہ میں رہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔