اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما شہباز شریف کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا دور گیا،جب آپ نورا کشتی کیا کرتے تھے اور زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بڑھکیں لگا کر عوام کو بے وقوف بنالیا کرتے تھے۔ بدھ کو …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ٹویٹ کے ردعمل میںٹویٹ
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ اپوزیشن رہنما شہباز شریف کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا دور گیا،جب آپ نورا کشتی کیا کرتے تھے اور زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بڑھکیں لگا کر عوام کو بے وقوف بنالیا کرتے تھے۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا کی حکومت کے بارے میں بھی یہی خیال تھا آپکا،تاریخ میں پہلی بار متواتر دوسری بار اور دوتہائی اکثریت ملی تھی صوبہ خیبر پختونخوا میں۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں خواجہ آصف کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن) کے رہنماﺅں کی پالیسیاں آاج ہم اور پاکستان کے غریب عوام بھگت رہے ہیںلہذا خواجہ آصف قومی اداروں کی بات کرتے ہوئے تھوڑی سی تو شرم کریں۔









