سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں احساس لنگر خانے کا آغاز ہو گیا ہے ،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) ملک بھر میں احساس لنگر قائم کئے جا رہے ہیںاس ضمن میں صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں احساس لنگر خانے کا آغاز ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے قائم کئے گئے اس لنگر خانے میں روزانہ 300 افراد کو کھانا مفت …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) ملک بھر میں احساس لنگر قائم کئے جا رہے ہیںاس ضمن میں صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں احساس لنگر خانے کا آغاز ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے قائم کئے گئے اس لنگر خانے میں روزانہ 300 افراد کو کھانا مفت مہیا کیا جائے گا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لنگر خانے کا افتتاح کیا۔