اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگو پیچوموتو نے کہاہے کہ 50 کروڑ ڈالر کی معاونت سے پاکستان کومالیاتی استحکام اور معاشی بحالی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کوسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری ہونے والے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کورونا وائرس کی وباءکے معاشی نقصانات کی وجہ سے مالیاتی جھٹکوں کا سامنا …
پچاس کروڑ ڈالر کی معاونت سے پاکستان کومالیاتی استحکام اور معاشی بحالی میں مدد ملے گی، الانگو پیچوموتو ، پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا ٹوئٹر پر پیغام
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگو پیچوموتو نے کہاہے کہ 50 کروڑ ڈالر کی معاونت سے پاکستان کومالیاتی استحکام اور معاشی بحالی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کوسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرجاری ہونے والے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کورونا وائرس کی وباءکے معاشی نقصانات کی وجہ سے مالیاتی جھٹکوں کا سامنا کر رہا ہے، ملک کو ہنگامی صحت عامہ، سماجی اورکاروبارکے تحفظ کیلئے اخراجات میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے کہاکہ یہ معاونت پاکستان کو رائز پروگرام کے تحت دی جا رہی ہے، اس پروگرام کے تحت پاکستان کی حکومت کو کلی معیشت کے استحکام، زیرالتواءاصلاحات، اورمضبوط ومسابقتی معیشت کو استوارکرنے میں معاونت فراہم کی جائے گی۔ پروگرام کے تحت ٹیکس کی بنیاد میں وسعت، ٹیکس پالیسی میں بہتری، ڈیبٹ منیجمنٹ و شفافیت اوربجلی کے شعبہ میں مالیاتی موزونیت کے حصول میں پاکستان کی حکومت کی مدد کی جائے گی، اس کے علاوہ فرمز وکمپنیوں کو باقاعدہ بنانے میں حائل رکاوٹوں کودورکرنے، ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ، بہتر اور باضابطہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اورنجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی میں بھی معاونت کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک روز قبل پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی معاونت کی منظوری دی تھی۔ رائز پروگرام کیلئے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اورعالمی بینک 250، 250 ملین ڈالر ملین ڈالر فراہم کریںگے۔ انٹرنیشنل ڈولپمنٹ ایسوسی ایشن کے قرضہ کا عرصہ 30 سال ہے جس میں پانچ سال کی رعایتی مدت دی گئی ہے۔عالمی بینک کے قرضہ کی مدت 25.5 سال ہے جس میں ساڑھے پانچ سال کی رعایتی مدت دی گئی ہے۔









