صادق سنجرانی کی چیف سیکرٹری بلوچستان کوٹیسٹنگ کی سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ضلع گوادر میں کورونا وائرس کی تشخیصی کٹ کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ گوادر اور اس کے نواحی علاقوں میں ٹیسٹنگ کٹس اور سہولیات کا فقدان ہے۔ گوادر سے بھی کیس …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ضلع گوادر میں کورونا وائرس کی تشخیصی کٹ کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ گوادر اور اس کے نواحی علاقوں میں ٹیسٹنگ کٹس اور سہولیات کا فقدان ہے۔ گوادر سے بھی کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور وبا مقامی لوگوں میں پھیلنے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال توجہ طلب ہے۔ فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ گوادر میںٹیسٹنگ کی سہولت کی فراہمی اور ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔