اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر نے کہا ہے کہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق،محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔ 36 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں974 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک378035.99 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 9.34کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے …
وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق،محکمہ زراعت اور آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں، نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر نے کہا ہے کہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق،محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں۔ 36 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں974 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔اب تک378035.99 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 9.34کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور 9191.62 اسکوائر کلو میٹر (تقریباً 22.71 لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5097 سے زائد افراد اور 655 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ بدھ کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 262401 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 2282 افراد (بشمول پاک فوج) اور 328 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں2.78 کروڑ ایکڑ پر سروے اور848317ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 108731 ایکڑ پر سروے اور 7 اضلاع (شہید بےنظیرآباد، لاڑکانہ، نوشیروفیروز، تھرپارکر،سکھر،گھوٹکی اور خیرپور) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 5071 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 627 افراد (بشمول پاک فوج) اور 97 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.98کروڑ ایکڑ پر سروے اور 136684 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوامیں گزشتہ 24 گھنٹوں 203108 ایکڑ پر سروے کیا گیا اور3 اضلاع (ڈی آئی خان، لکی مروت اور کرک) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر489 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں 880 افراد (بشمول پاک فوج) اور 111 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.40 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 154347 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 359669 ایکڑ پر سروے اور 26 اضلاع (خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی،دکی، ہرنائی، جھل مگسی، قلات، قلعہ عبداللہ، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ،موسی خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، صوراب اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر6486 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1308 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں3.17 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1131950 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔









