اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور اینڈ پٹرولیم عمر ایوب سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً توانائی کے شعبے میں پاک چین تعاون پر بات چیت ہوئی۔ پاور ڈویژن کے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت کوہالہ پن بجلی منصوبے کا ہونے …
سی پیک کے تحت کوہالہ پن بجلی منصوبے کا معاہدہ بڑی کامیابی ہے ،عمر ایوب ، وفاقی وزیر پاور اینڈ پٹرولیم سے چین کے سفیر یاﺅ جنگ کی ملاقات
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پاور اینڈ پٹرولیم عمر ایوب سے پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً توانائی کے شعبے میں پاک چین تعاون پر بات چیت ہوئی۔ پاور ڈویژن کے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت کوہالہ پن بجلی منصوبے کا ہونے والا معاہدہ بڑی کامیابی ہے ۔ پاکستان، پاک چین تعلقات میں مزید نئی وسعتوں کا خواہاں ہے۔ ملاقات میں چینی سفیر نے کوہالہ پن بجلی منصوبے کی تعمیر سے متعلق معاہدے پر وفاقی وزیر کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک توانائی توانائی منصوبے نیشنل گرڈ کو قابل قدر بجلی فراہم کر رہے ہیں۔









