کشمیر میں ایک اور 3 سالہ بچے کو بھارتی فوج نے اس کے نانا کے قتل کے بعد پکڑ لیا ، ترقی یافتہ دنیا کا ردعمل کہاں ہے، کشمیر میں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے، شہریار خان آفریدی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے اس پار انسانیت کا خون بہہ رہا ہے، ترقی یافتہ دنیا کا ردعمل کہاں ہے ۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں ایک اور 3 سالہ بچے کو اس کے سامنے اس کے نانا …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے اس پار انسانیت کا خون بہہ رہا ہے، ترقی یافتہ دنیا کا ردعمل کہاں ہے ۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں ایک اور 3 سالہ بچے کو اس کے سامنے اس کے نانا کے قتل کے بعد بھارتی فوج نے پکڑ لیا ہے، ترقی یافتہ دنیا کا ردعمل کہاں ہے؟ لائن آف کنٹرول کے اس پار انسانیت کا خون بہہ رہا ہے۔ شہریار خان آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں دو تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں سے ایک میں شامی بچے کی لاش سمندر کے کنارے پانی میں پڑی جبکہ دوسری تصویر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں تین سالہ بچے کے سامنے قتل کیے جانے اس کے نانا کی خون آلود لاش پڑی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ یہ شامی بچہ بھی مہاجرین کے درد کو محسوس کروانے کیلیے، دنیا کو نیند سے جگانے کیلیے مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔