اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی)این ڈی ایم اے کی جانب سے ملک بھر میں حفاظتی سامان کی ترسیل کا کام مسلسل جاری ہے۔ چئیر مین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات کی جس کے بعد این ڈی ایم اے نے سیالکوٹ کے لئے 150 ملین روپے کا طبی سامان فراہم کر دیا۔ جمعرات کو جاری پریس ریلیز …
این ڈی ایم اے نے سیالکوٹ کے لئے 20 وینٹی لیٹر سمیت 150 ملین روپے کا طبی سامان فراہم کر دیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی گفتگو
اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی)این ڈی ایم اے کی جانب سے ملک بھر میں حفاظتی سامان کی ترسیل کا کام مسلسل جاری ہے۔ چئیر مین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات کی جس کے بعد این ڈی ایم اے نے سیالکوٹ کے لئے 150 ملین روپے کا طبی سامان فراہم کر دیا۔ جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق طبی سامان میں 5 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، 20 وینٹی لیٹر اور دیگر ضروری آلات شامل ہیں۔این ڈی ایم اے نے طبی سامان کی منتقلی کا عمل چند گھنٹوں میں مکمل کر لیا۔ معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے چئیر مین این ڈی ایم اے سے اظہار تشکر کیا ہے۔ عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں تاجر برادری کے تعاون سے جدید ترین ٹیسٹنگ لیب قائم کر چکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے تعاون سے طبی شعبے کی صلاحیت میں بھرپور اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں سیالکوٹ کو صحت کے شعبے کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ خواجہ آصف 30 سال میں علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کو1 وینٹی لیٹر تک نہیں دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔125 ہائی فلو آکسیجن بیڈز ہسپتالوں میں پہنچا دیئے گئے ہیں۔









