آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 148200کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 70ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 62500کیوسک اور اخراج 62500کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 148200کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 70ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 62500کیوسک اور اخراج 62500کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد44600 کیوسک اور اخراج20 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد67900کیوسک اور اخراج35 ہزارکیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1461.99 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.685 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1217.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.520 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.027 ملین ایکڑ فٹ ہے۔