اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاکستان کیلئے یو ایس ایڈ کی جانب سے 3 ملین ڈالر مالیت کے 100 وینٹیلیٹرز کا عطیہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ این ڈی ایم اے کے ممبر آپریشنز بریگیڈیئر وسیم الدین نے کراچی ایئر پورٹ پر یہ وینٹی لیٹرز وصول کئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امریکی قونصل خانہ کے ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف …
پاکستان کیلئے یو ایس ایڈ کا 3 ملین ڈالر مالیت کے 100 وینٹیلیٹر کا عطیہ، این ڈی ایم اے کے ممبر آپریشنز بریگیڈیئر وسیم الدین نے کراچی ایئر پورٹ پر وینٹیلیٹر وصول کئے، ترجمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاکستان کیلئے یو ایس ایڈ کی جانب سے 3 ملین ڈالر مالیت کے 100 وینٹیلیٹرز کا عطیہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کر دیا گیا۔ این ڈی ایم اے کے ممبر آپریشنز بریگیڈیئر وسیم الدین نے کراچی ایئر پورٹ پر یہ وینٹی لیٹرز وصول کئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امریکی قونصل خانہ کے ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف ہیلمئیر نے وینٹیلیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے کئے۔ اس موقع پر امریکی ڈپٹی قونصل جنرل نے کہا کہ وینٹیلٹرز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کو کورونا وائرس کی وبا کے خلاف مددکیلئے فراہم کئے گئے ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان 100 وینٹیلیٹرز کی مالیت 3 ملین ڈالر ہے۔ یہ عطیہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے کئے گے وعدے کی تکمیل ہے۔ ممبر این ڈی ایم اے نے کہا کہ یہ وینٹیلٹرز کورونا وائرس کی وبا کے خلاف معاون ثابت ہوں گے۔ یہ وینٹیلیٹر پورے ملک میں ضرورت کے مطابق تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے حساس مریضوں کو وینٹیلٹرز سے طبی سہولت ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے پورے ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔








