وزیراعظم عمران خان کا شیخوپورہ کے قریب ریلوے کراسنگ پر ہونے والے حادثہ پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ کے قریب ریلوے کراسنگ پر ہونے والے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں ننکانہ صاحب سے لوٹنے والے سکھ یاتریوں سمیت کم از کم 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں اس حادثہ پر بہت دکھ ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے شیخوپورہ کے قریب ریلوے کراسنگ پر ہونے والے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں ننکانہ صاحب سے لوٹنے والے سکھ یاتریوں سمیت کم از کم 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہیں اس حادثہ پر بہت دکھ ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کیلئے احکامات دیئے ہیں۔ انہوں نے حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے متعلقہ حکام کو تمام متاثرہ خاندانوں کو ضروری سہولت فراہم کرنے اور ان کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کے تمام آپریشنل سیفٹی ایس او پیز کے نظام کا فوری جائزہ لیا جائے گا۔