شالیمارایکسپریس جھیٹہ بھٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی

لاہور۔4جولائی(اے پی پی ) پاکستان ریلوے کی کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس(27UP)سہ پہر 4بجکر 10منٹ پر جھیٹہ بھٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب502ڈان کی مال گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے۔ تمام مسافر محفوظ حادثے کے نتیجے میں اپ اینڈڈان ٹریک بلاک ہوگیاہے۔ حادثے کے نتیجے میں مال گاڑی کی 2 کوچز اور شالیمار ایکسپریس کے انجن کی فرنٹ …

لاہور۔4جولائی(اے پی پی ) پاکستان ریلوے کی کراچی سے لاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس(27UP)سہ پہر 4بجکر 10منٹ پر جھیٹہ بھٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب502ڈان کی مال گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے۔ تمام مسافر محفوظ حادثے کے نتیجے میں اپ اینڈڈان ٹریک بلاک ہوگیاہے۔ حادثے کے نتیجے میں مال گاڑی کی 2 کوچز اور شالیمار ایکسپریس کے انجن کی فرنٹ ٹرالی ڈی ریل ہوگئی ہے۔ سمہ سٹہ سے اورروہٹری سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ۔سی ای او ریلوے دوست علی لغاری کی ہدایت پر ڈی ایس ملتان جائے حادثہ کی طرف روانہ ۔ریلیف آپریشن 3 سے 4 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا۔ تمام دیگر ڈویژنل افسران اور ریسکیو بھی جائے حادثہ کی طرف روانہ ۔ترجمان ریلوے