اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ آج ریاست آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم آزاد جموں کشمیر کے لوگوں کی بہتری کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سردار مسعود …
ہم آزاد جموں کشمیر کے لوگوں کی بہتری کے لیے ایک پیج پر ہیں، شہریار خان آفریدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ آج ریاست آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم آزاد جموں کشمیر کے لوگوں کی بہتری کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سردار مسعود خان سے مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے پیدا کی جا نے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں عالمی برادری تک رسائی حاصل کرنے متنازعہ کشمیر کے حوالے سے نیا بیانیہ تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔








