اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے صدر آزاد کشمیر مسعود خان سے ملاقات کی دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف عالمی دباﺅ بڑھانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے ہفتہ کو آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے …
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کی صدر آزاد کشمیر مسعود خان سے ملاقات کی ، مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف عالمی دباﺅ بڑھانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے صدر آزاد کشمیر مسعود خان سے ملاقات کی دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف عالمی دباﺅ بڑھانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے ہفتہ کو آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری کشمیریوں کی تحریک آزادی اور کشمیریوں کی غیرقانونی گرفتاریوں اور بھارتی فوج اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے کشمیریوں کے جاری قتل عام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماﺅں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیر میں نئی جارحیت کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو مصنوعی طور پر تبدیل کرنے کے لئے ہندوستانی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجراءسمیت فاشسٹ ہندوتوا حکومت کی غیر قانونی کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں کی آوازوں کو دبانا ہے۔ انہوں نے ہندوستانیوں کو مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی کان کنی کے لائسنس کے اجراءکے خلاف بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی غیر قانونی حرکت سے مقبوضہ کے عوام میں بے چینی اور پریشانی کی بڑی لہر پھیلے گی۔دونوں رہنماﺅں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور بھارت کو کشمیر پر غیرقانونی قبضہ ختم کرنے پر مجبور کرنے کےلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے جھوٹے ہندوستانی بیانیہ کو سیاسی اور سفارتی طور پر ہر محاذ پر شکست دینے کے لئے ایک نئی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔ آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے شہریار آفریدی کو چیئرمین کشمیر کمیٹی کے عہدے پر تعینات کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ مسعود خان نے شہریار آفریدی کی قائدانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد اور آزاد کشمیر کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








