پرائم منسٹر ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کے لئے آگاہی سیمینار کا انعقاد،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب کا خطاب

فیصل آباد 05 جولائی (اے پی پی )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پرائم منسٹر ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کے لئے آگاہی سیمینار زرعی یونیورسٹی کے اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں سماجی فاصلہ کے تحت شرکاءکے بیٹھنے کے انتظامات کئے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب،ایم پی اے فردوس رائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز …

فیصل آباد 05 جولائی (اے پی پی )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پرائم منسٹر ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کے لئے آگاہی سیمینار زرعی یونیورسٹی کے اقبال آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس میں سماجی فاصلہ کے تحت شرکاءکے بیٹھنے کے انتظامات کئے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب،ایم پی اے فردوس رائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عفیفہ شاجیہ،ڈسٹرکٹ سیکرٹری گڈ گورننس میجر عبدالرحمن رانا،اسسٹنٹ کمشنرز عمر مقبول،سید ایوب بخاری،صنعتکار فرخ زمان،سی ای اوز ڈاکٹر مشتاق سپرا،علی احمد سیان،ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد اور دیگر افسران کے علاوہ ماسٹر ٹرینرز بھی موجود تھے۔سیمینار کے دوران ٹائیگر فورس رضا کاروں مےں مقامی صنعتکار کے تعاون سے شناختی ٹی شرٹس اور کیپس بھی تقسیم کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے رضاکارانہ سماجی خدمات کے حصول کیلئے ٹائیگرفورس کاقیام مثالی قدم ہے جس کی بدولت انسداد کوروناوائرس اقدامات سمیت دیگر مسائل میں سرکاری اداروں کی مدد، دکھی انسانیت کی خدمت اور انسانی بھلائی کے کاموں میں خاطرخواہ سہولت میسر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کی خدمات کے امور کو منظم اورمربوط بنانے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔انہوں نے رضا کاروں سے کہا کہ وہ اسی جذبے سے خدمت کا سفر جاری رکھیں ضلعی انتظامیہ ان کی بھرپور معاونت کرے گی ۔انہوں نے انسداد کورونا ایس او پیز کے تحت سیمینار کے انعقاد کو سراہا۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تحصیل، یونین کونسلز اور تھانہ کی سطح پر ٹائیگر فورس کو منظم کیاجارہاہے اس سلسلے میں پرعزم اور فلاحی خدمات فراہم کرنے کے خواہشمند رضا کاروں کی توانائیوں کو بھرپورانداز میں بروئے کار لایاجائیگاجس سے کوروناوائرس کے انسداد اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدکے حوالے سے آگاہی پیداکرنے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور سرکاری ادارے کورونا وائرس کی روک تھام سمیت دیگر عوامی فلاحی سرگرمیوں کیلئے سرگرم عمل ہیں جنکی کوششوں کو مزید مستحکم و کامیاب بنانے کیلئے ٹائیگر فورس کے رضا کارہراول دستے کاکام دینگے۔انہوں نے کہاکہ سمارٹ لاک ڈا¶ں کو کامیاب بنانے کیلئے بھی ٹائیگر فورس کے رضا کاراہم فلاحی کردار ادا کررہے ہیں اور آئندہ بھی وہ قومی خدمت کا فریضہ اسی عزم وجذبے سے جاری رکھیں گے کیونکہ ان مشکل حالات میں ہمیں کورونا وائرس کی احتےاطی تدابےر اختےار کرتے ہوئے حالات کے مطابق رہنے کا فن وطریقہ کار سیکھنا ہے۔ڈسٹرکٹ سیکرٹری نےٹائےگرفورس رضا کاروں سے کہاکہ وہ طے شدہ شرائط اور قواعدو ضوابطہ کیساتھ سروسز فراہم کرےں اور بھرپور جذبے کے ساتھ خدمات سرانجام دےں ۔انہوں نے کہاکہ ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کی مزیدحوصلہ افزائی کیلئے حکومتی حکام کو مختلف تجاویز دی گئی ہیں جبکہ ضلع اور تحصیل انتظامیہ سے روابط مضبوط بنا نے کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز نے سیمینار کے انعقاد کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کے قیام کے مقاصد، رضاکارانہ خدمات کیلئے انہیں منظم بنانے اور امدادی سرگرمیوں کے طریقہ کار، شرائط وضبواط، ضابطہ اخلاق اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں بریفنگ دی۔سیمینار سے ایم پی اے فردوس رائے،سی ای اوز ہیلتھ وایجوکیشن،فرخ زمان ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ ماسٹر ٹرینز نے رضا کاروں کو قواعد وضوابط سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رضا کار سماجی خدمات کیلئے اپنے آپ کو پیش کرکے قومی فریضہ کی ادائیگی میں گرانقدرحصہ ڈالےں تاکہ انسانی خدمت سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے عزم کی تکمیل ہو۔