اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سینٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم آیت اللہ درانی ایک اچھے اور ملنسار انسان تھے۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے اللہ تعالی سے مرحوم کے بلندی …
سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا آیت اللہ درانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سینٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم آیت اللہ درانی ایک اچھے اور ملنسار انسان تھے۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے اللہ تعالی سے مرحوم کے بلندی درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی۔ سینیٹ میں قائد ایوان نے کہا کہ آیت اللہ درانی نے پارلیمان میں بلوچستان کے لئے آواز اٹھائی۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفر الحق نے بھی مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اور کہا کہ انکی جمہوری جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ راجہ محمد ظفر الحق نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔








