نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، کرپشن کرنے والوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو احتساب سے نہیں بچ سکیں گے،عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو کرپشن سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں،میاں فرخ حبیب

فیصل ١باد۔ 6 جولائی (اے پی پی) پی ٹی ١ئی کے مرکزی رہنماو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیںاسلئے کرپشن کرنے والوں کا تعلق خواہ کسی بھی جماعت سے ہو احتساب سے نہیں بچ سکیں گے جبکہ قومی دولت لوٹنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیںلہٰذا قومی وسائل پر ہاتھ صاف کرنے …

فیصل ١باد۔ 6 جولائی (اے پی پی) پی ٹی ١ئی کے مرکزی رہنماو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب سمیت تمام ادارے مکمل آزادی کے ساتھ کام کر رہے ہیںاسلئے کرپشن کرنے والوں کا تعلق خواہ کسی بھی جماعت سے ہو احتساب سے نہیں بچ سکیں گے جبکہ قومی دولت لوٹنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیںلہٰذا قومی وسائل پر ہاتھ صاف کرنے والوں کو اپنے کئے کی سزا بھگتنا پڑے گی نیزکورونا وبا اور موجودہ مشکل صورتحال میں اپوزیشن کے منفی رویے قابل مذمت ہیںتاہم وزیر اعظم عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو کرپشن سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے منفی رویے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض بیرونی طاقتوں نے اپنے اندرون ملک موجود گماشتوں کے ذریعے دہشت گردی کو از سر نو فروغ دینے کی کوشش کی لیکن انہیں اس میں کامیابی نہیںہوسکی۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن اہم قومی معاملات پر ہر محب وطن پاکستانی کا مئوقف ایک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک تبھی کامیابیوں سے ہمکنار ہوتے ہیں جب ادارے مضبوط ہوں لیکن ماضی میں اداروں کو مضبوط ہونے ہی نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اب حکومت اداروں کو مضبوط کر رہی ہے اسلئے اداروں کی تباہی کا موجب بننے والوں کو اب اپنے انجام سے دوچار ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مائنس ون یا ٹو فارمولے اب ماضی کا قصہ پارینہ بن چکے اسلئے اب نہ تو کسی جگہ کسی مائنس کی گنجائش ہے نہ اس کا کوئی وجود تاہم اگر یہ اپوزیشن کے چند ارکان کی خوش فہمی ہے تو انہیں اس غلط فہمی سے باہر نکل ١نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عمران خان کی قیادت میں اپنی پانچ سالہ ١ئینی مدت پوری کرے گی۔ میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عوام کی خدمات اوران کے مسائل کا حل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ تمام ادارے عوام کی تکالیف اور مشکلات کے ازالہ کیلئے متحرک ہو کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے مفادات کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط ترجیحات اور پالیسیوں سے ملک و قوم کے مسائل بڑھے جبکہ قومی اداروں کی تباہی کی ذمہ دار برسوں اقتدار میں رہنے والی دو سیاسی جماتیںہیں جنہوں نے ملک و قوم کو بے دریغ لوٹامگرآج وہ عوام کے سامنے نشان عبرت بنتے جارہے ہیں۔