اسلام آباد ۔ 06جولائی (اے پی پی) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر (این ایل سی سی) کے مطابق وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں ۔31 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں966 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک394701.67 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 9.75 کروڑ ایکڑ )رقبہ پر سروے اور10491.17 اسکوائر کلو میٹر ( تقریباً 25.92لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5064 سے زائد افراد اور 645 گاڑیوں نے حصہ لیا۔این ایل سی سی کی طرف سے پیر کو جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ24 24 گھنٹوں میں 238054 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 2282 افراد (بشمول پاک فوج) اور 323 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں2.90 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1131347 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔صوبہ سندھ میں گزشتہ24 گھنٹوں میں 96880 ایکڑ پر سروے اور 6 اضلاع (دادو، شہید بینظیرآباد، نوشیروفیروز، تھرپارکراور خیرپور) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 6326 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 627 افراد (بشمول پاک فوج) اور 97 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 2.03 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 159919 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں 175964 ایکڑ پر سروے کیا گیا ۔ سروے میں 847 افراد (بشمول پاک فوج) اور 106 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.50 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 154527 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ24 گھنٹوں میں 251963 ایکڑ پر سروے اور 25 اضلاع (خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی، ہرنائی، جھل مگسی، قلات، قلعہ عبداللہ، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ،موسی خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، صوراب اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر1893 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1308 افراد (بشمول پاک فوج اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں3.32 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1146606 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔