اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آزاد پتن پاور پراجیکٹ کا مقصد سستی، ماحول دوست بجلی کی پیداوار ہے، منصوبے میں تیل درآمد ہو گا اور نہ غیر ملکی زرمبادلہ کا ضیاع ہو گا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آزاد پتن پاور پراجیکٹ کا مقصد سستی، ماحول دوست بجلی کی پیداوار ہے، منصوبے میں تیل درآمد ہو گا اور نہ غیر ملکی زرمبادلہ کا ضیاع ہو گا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آزاد پتن منصوبے کےلئے کوئی قرض نہیں لیا گیا، منصوبے سے پنجاب، آزاد کشمیرکو ایک ارب 38 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ منصوبے سے 3 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے، آزاد پتن منصوبہ ڈیڑھ ارب ڈالرکی بیرونی سرمایہ کاری سے مکمل ہو گا۔








