ترکی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب جدوجہد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، وزیر خارجہ میولود چاﺅش اولو

92

انقرہ ۔ 6 جولائی (اے پی پی) ترک وزیر خارجہ میولود چاﺅش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کورونا وائرسکے خلاف کامیاب ترین جدوجہد کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق انطالیہ میں "صحت مند سیاحت محفوظ شہر” کے عنوان سے منعقدہ تعارفی اجلاس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ہماری کورونا وائرس کے خلاف اختیار کردہ تدابیر کے نتیجے میں ہم کامیاب جدوجہد کرنے والے ممالک میں سے ایک بن گئے ہیں،ترکی دنیا میں بہترین نظام صحت اور انفراسٹرکچر کا حامل ملک ہے۔چاﺅش اولو نے کہا ہے کہ ترکی نے اس وقت تک 137 ممالک کو طبّی امداد فراہم کی ہے اور اب کے بعد بھی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گا، یہی نہیں بلکہ جن ممالک میں اموات اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے انہیں اضافی مدد بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ دیگر ممالک سے ترک شہریوں کا انخلاءجمہوریہ ترکی کی تاریخ کا سب سے بڑا انخلاءآپریشن تھا جو نہایت درجے کامیابی کے ساتھ کیا گیا، 130 ممالک سے 90 ہزار ترک شہریوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 90 ممالک نے ترکی میں موجود اپنے شہریوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا جس پر ہم نے مذکورہ ممالک کے 2 لاکھ 30 ہزار شہریوں کی واپسی میں معاونت کی اور انخلاء پروگرام کو مل کر سر انجام دیا ہے۔