اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2691 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک 1لاکھ 34ہزار 957کورونا مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں، اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 94 ہزار 713 مثبت کیسز ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 77 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے، آزاد وجموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں …
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2691 مثبت کیسز رپورٹ ،1لاکھ 34 ہزار 957کورونا مریض مکمل طور پر صحت یاب ،کووڈ19 کے مزید 77 مریض جان کی بازی ہار گئے،این سی او سی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2691 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک 1لاکھ 34ہزار 957کورونا مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں، اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 94 ہزار 713 مثبت کیسز ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 77 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے، آزاد وجموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے مطابق کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں میں 71 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 6 افراد ہسپتال سے باہر جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لئے 1525 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 439 استعمال میں ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 2 لاکھ 34 ہزار 509 مصدقہ کیسز ہیں جن میں سے آزاد کشمیر کے 1383، بلوچستان کے 10ہزار 841، گلگت بلتستان کے 1587، اسلام آباد کے 13ہزار 557، خیبر پختونخوا کے 28 ہزار 236، پنجاب کے 82 ہزار 669 اور سندھ کے 96 ہزار 236 افراد شامل ہیں۔ اب تک کورونا وائرس سے 4ہزار 839اموات ہوچکی ہیں جن میں سے سندھ کے 1572،پنجاب کے 1899ی خیبر پختونخواہ کے 1038، اسلام آباد کے 140، بلوچستان کے 124، گلگت بلتستان کے 30 اورآزاد کشمیر کے 36 افراد شامل ہیں۔ اب تک 14لاکھ 45ہزار 153 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک بھر ک 732ہسپتالوں میں 4975 زیر علاج ہیں۔








