ملک کے 32 اضلاع میں ٹڈی دل کے حملوں سے متاثرہ علاقوں میں9 کروڑ ایکڑ رقبہ پر سروے ،26 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے،نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں،32 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں1028 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں، اب تک400504.7 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 9.89 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور10545.71 اسکوائر کلو میٹر (تقریباً 26.06 …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں،32 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں1028 مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں، اب تک400504.7 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 9.89 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے اور10545.71 اسکوائر کلو میٹر (تقریباً 26.06 لاکھ ایکڑ) پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔ ٹڈی دل سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5336 سے زائد افراد اور 676 گاڑیوں نے حصہ لیا ، بدھ کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 250735 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ سروے میں 2554 افراد (بشمول پاک فوج) اور 349 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھرمیں2.95 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1131347 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100414 ایکڑ پر سروے اور 6 اضلاع (دادو، شہید بینظیرآباد، نوشیروفیروز، تھرپارکر، سکھراور خیرپور) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 2634 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 627 افراد (بشمول پاک فوج) اور 102 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 2.05 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 168674 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں 182507 ایکڑ پر سروے کیا گیا ۔ سروے میں 847 افراد (بشمول پاک فوج) اور 106 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1.53 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 154527 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔ صوبہ بلوچستان میں 24 گھنٹوں میں 216976 ایکڑ پر سروے اور 26 اضلاع (خضدار، آواران، نوشکی، چاغی، اوتھل، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، ڈیرا بگٹی، ہرنائی، جھل مگسی، قلات، قلعہ عبداللہ، قعلہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ،موسی خیل، نصیر آباد، پشین، سبی، صوراب، جعفر آباد اور زیارت) میں ٹڈی دل کی موجودگی پر2150 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ اِس آپریشن میں 1308 افراد (بشمول پاک فوج) اور 119 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ اب تک صوبہ بھر میں3.36 کروڑ ایکڑ پر سروے اور1151303 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔