سوات موٹروے فیز ٹو کی زمین کی خریداری کے لیے(پی ایس ڈی پی) کے تحت 2000 ملین روپے مختص

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سوات موٹروے فیز ٹو کی زمین کی خریداری کے لیے رواں مالی سال 2020-21ء کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں خزانہ ڈویژن کے اس منصوبے کے لیے 2000 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ کی مجموعی لاگت 20,000 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے سرکاری ذرائع کے …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی حکومت نے سوات موٹروے فیز ٹو کی زمین کی خریداری کے لیے رواں مالی سال 2020-21ء کے تحت سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں خزانہ ڈویژن کے اس منصوبے کے لیے 2000 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ کی مجموعی لاگت 20,000 ملین روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک کے چاروں صوبوں کے انفراسٹرکچر میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کر رہی جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو بہترین سفری سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے سوات موٹروے فیز ٹو منصوبے کے لیے رواں مالی سال 2020-21ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں خزانہ ڈویژن کے سوات موٹروے فیز ٹو منصوبے کی زمین کی خریداری کے لیے 2000 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبہ پر مجموعی طور 20 ہزار ملین روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔