یونیسکو نے انڈونیشیا کے ٹوبہ کالڈیرہ کو گلوبل جیو پارک قرار دے دیا

جکارتہ ۔ 8 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پیرس میں 209 ویں سیشن اجلاس میں انڈونیشیا کے صوبے شمالی سماترا میں ٹوبا کالڈیرہ کو عالمی جیوپارک قرار دے دیا۔ ذرائع ابلاغ نے انڈونیشین وزارت خارجہ کے حوالہ سے بتایا کہ یونیسکوکے ایگزیکٹو بورڈ نے پیرس میں منعقدہ اجلاس کے 209ویں سیشن میں کالڈیرہ کو گلوبل جیوپارک قرار دینے …

جکارتہ ۔ 8 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پیرس میں 209 ویں سیشن اجلاس میں انڈونیشیا کے صوبے شمالی سماترا میں ٹوبا کالڈیرہ کو عالمی جیوپارک قرار دے دیا۔ ذرائع ابلاغ نے انڈونیشین وزارت خارجہ کے حوالہ سے بتایا کہ یونیسکوکے ایگزیکٹو بورڈ نے پیرس میں منعقدہ اجلاس کے 209ویں سیشن میں کالڈیرہ کو گلوبل جیوپارک قرار دینے کا اعلان کیا ہے ۔ فرانس میں انڈونیشیا کے سفیر ارمنتھا ناصر نے نے کہا کہ انڈونیشیا کی حکومت یونیسکو کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے کہ ٹوبہ کالڈیرے میں ارضیاتی صلاحیتیں موجود ہیں جو کہ مقامی لوگوں کی معاشی زندگیوں میں بہتری لائے گی، تاکہ بھرپور ثقافت، روایت اور حیوانی تنوع کی تشکیل کی جاسکے۔ اس اعلامیے سے علاقہ میں معاشی نمو اور پائیدار ترقی کی حوصلہ افزائی کی توقع کی جارہی ہے، اور اسی کے ساتھ ہی حکومت اور مقامی افراد ٹوبا کالدیرہ میں ماحول کو محفوظ رکھنے کے پابند ہیں۔ اس سے قبل ٹوبہ کالڈیرا کو اگست تا 31 ستمبر 2019ءمیں انڈونیشیا کے شہر لمبوک میں منعقدہ چوتھی یونیسکو عالمی جیوپارکس بین الاقوامی کانفرنس میں یونیسکو کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔